ایران

امریکہ نے پڑوسی ممالک کو ایران کے خلاف عدم تحفظ کا مرکز بنا دیا ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی اقدامات پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے پڑوسی ممالک کو ایران کیخلاف عدم تحفظ کا مرکز بنا دیا ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار آن لائن پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار ہمسایہ اور دوست ممالک سے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی حکومت کی بے ضابطگی کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی کریں لیکن ہمیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے جائز دفاع پر کوئی شبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر مجھے قتل کرنے کی کئی بارکوشش کی، سید حسن نصراللہ

خطیب زادہ نے یوکرائن کے اس دعوے جو انھیں ہوائی جہاز کے حادثے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تکنیکی شعبے میں ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی رپورٹ یوکرائن اور دیگر ممالک کو بھیجی ہے اور ترجمہ شدہ رپورٹ آج یا کل بھی ان کے سامنے پیش کی جائے گی۔

انہوں نے پچھلے سال پڑوسی ممالک عراق کے بغداد ایئر پورٹ کے قریب بزدلانہ اور میزائل حملے میں ٹرمپ کے حکم پر شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جرم کے مرتکب افراد اور اکسانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر نہیں رکیں گے اور امریکی حکومت کو آخری دن تک اس مسئلے کا محاسبہ کرنا چاہئے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران اور چین کے درمیان طویل المدت اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز کی تازہ ترین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز ایک روڈ میپ اور دونوں ممالک کے مابین ایک اسٹریٹجک دستاویز ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button