مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز: غرب اردن میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف صیہونی فوج کی طرف سے فلسطینی علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات دن گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں ‌کا سلسلہ جاری ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی باشندے غرب اردن کے شہروں رام الله ، سلفیت اور کفرقدوم میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت اسرائیلی دہشت گردوں فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے حقوق کا دفاع ، اسرائیلی تسلط کے خلاف احتجاج جاری رکھیں، الشیخ عکرمہ صبری

اسرائیلی فوجیوں نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیوں سے کئی فلسطینیوں کو چھلنی کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر اور صیہونی جارحیت روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کر تے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کرتے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ’’ سیاسی جرم اور غلطی‘‘ ہے، اسماعیل ھنیہ

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات دن گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں ‌کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں درجنوں فلسطینیوں ‌کو گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ‌قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں ‌کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی دہشت گردوں فوجیوں نے قباطیہ کے علاقے میں چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کر فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں‌نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی ایک جیپ میں آگ لگ گئی۔

صیہونی فوج نے قباطیہ میں تلاشی کے دوران احمد صالح زکارنہ اور اس کے بھانی طاھر زکارنہ کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔ صیہونی فوج نے ان کے گھروں ‌میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

ادھر جنین میں طورہ کے مقام پر بھی صیہونی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنوب مغربی جنین سے چار فلسطینیوں‌کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ صیہونی فوج نے قلقیلیہ، القدس اور کئی دوسرے مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر شہریوں‌ کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button