اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقر زیدی کی ایرانی قونصلیٹ جنرل سے ملاقات ، شہید محسن فخری زادہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی

علامہ باقرزیدی کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری بھی موجود تھے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کی کراچی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل احمد محمدی سے ملاقات اس موقع پرانہوں نے ایران کے مایہ ناز جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر امریکی پابندی ناجائز اورانسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے، علامہ ساجد نقوی

علامہ باقر زیدی کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری بھی موجود تھے، علامہ باقر زیدی نے کہا کہ شہداء ہماری عظمت ہیں اور عالم برزخ سے ہماری نگرانی کررہے ہیں اور اپنی تاثیر سے اسلام و مسلمین کی کامیابیوں کے نگہبان ہیں۔ قونصلیٹ جنرل احمد محمدی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں اور علامہ باقر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button