اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آل سعود کے ہاتھوں گرفتار

شیعت نیوز: سعودی عرب کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الاحسا میں ایک ممتاز شیعہ عالم دین علامہ سید ہاشم الشخص کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ جبکہ سعودی شہری کو چار سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آل سعود کے ہاتھوں گرفتار سعودی سکیورٹی فورسز نےپیر 7 دسمبر کو اس ملک کے شہر الاحسا میں سعودی شیعہ عالم دین علامہ سید ہاشم الشخص کے گھر پر چھاپہ مارکر انھیں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب : العوامیہ کے علاقہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کردیا

شیعہ عالم دین کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے اس پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جہاں علامہ الشخص رہتے ہیں اور انہوں نے حملے یا گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ علامہ سید ہاشم الشخص سعودی عرب کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین ہیں جو اس ملک کے مشرقی خطے میں شیعوں کے درمیان اعلیٰ علمی اور معاشرتی مقام رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی سعودی فورسز نے مشرقی علاقے میں متعدد شیعہ علما کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ عقیل الغروی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کےلیے تحفہ قرار دے دیا

دوسری جانب آل سعود نے اپنے گھر کے قریب ڈسکو کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک سعودی شہری کو چار سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جدہ کی بندرگاہ کے ایک ملازم حزام الاحمری کوفروری میں جدہ میں اپنے گھر کے ساتھ ہی ڈسکو کی تعمیر کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، اس ویڈیو میں ، الاحمری اپنے گھر اور مذکورہ ڈسکو کی جگہ دکھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا یہ بن سلمان کی شریعت ہے؟ اس صورتحال میں اپنی بیٹیوں کی پرورش کیسے کروں گا۔

معتقلی الرائے کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ، سعودی حکام نے ابتدائی حکم میں الاحمری کو چار سال قید اور 80000 ریال ( 21.3000ڈالر) جرمانے کی سزا سنائی،ٹویٹر اکاؤنٹ نے مزید کہا کہ بہت سے وکلاء نے گرفتاری کے خوف سے حزام الاحمری کی وکالت قبول کرنے سے انکار کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button