اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ کا اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی کا اظہار

شیعت نیوز: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ  مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بحرین میں ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تلور کے شکار کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئےمحمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل خطے میں مقام اور پائیداری چاہتا ہے تو آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی خطے میں امن لایا جاسکتا ہے، ہمیں اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نہتے کشمیریوں کے قاتل بھارتی آرمی چیف کا پہلا دورہ سعودی عرب اور عرب امارات، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی

دوسری جانب سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو مغربی نوآبادیاتی طاقت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو حراستی کیمپوں میں قید کر رکھا ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی مرضی کے مطابق گھروں کو مسمار کر رہا اور جس کو چاہے قتل کر دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button