اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سےخرابی صحت کےسبب ذمہ داریاں بیٹے کے سپرد کرنے کا جھوٹا اسرائیلی پروپگینڈا

ادھر ایران نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے،ایران کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کا انتخاب آئین کے مطابق ہوتا ہے

شیعیت نیوز: پے در پےناکامیوں اور ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ انتقامی کاروائی کے خوف سے اسرائیل نے ایران کے خلاف ففتھ جنریشن وار کا استعمال تیز کردیا۔

اسرائیل نے ایران کے خلاف جھوٹی خبر پلانٹ کی کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ی کی صحت اچانک خراب ہو گئی ہے، غیرملکی اخبارات نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نےخرابی صحت کے باعث اقتدار اپنے بیٹے کے سپرد کر دیا ہے۔

امریکی واسرائیلی ایجنٹ ایرانی صحافی کے مطابق 81 سالہ سپریم لیڈر سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی پہلے بھی سرجری ہو چکی ہے۔تاہم سپریم لیڈر کی صحت زیادہ خراب ہونے سےمتعلق ایران کے میڈیا پر کوئی خبر نہیں ہے۔ایرانی صحافی کی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی طبعیت کچھ زیادہ ہی خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے انتقام کا آغاز،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا اعلیٰ افسرقتل

اسرائیل کی طرف سے خبر پلانٹ کی گئی کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاںاپنے 51 سالہ بیٹے سید مجتبی حسین خامنہ ای کے سپرد کر دی ہیں۔

ادھر ایران نے اس خبر کی سختی سے تردید کردی ہے،ایران کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کا انتخاب آئین کے مطابق ہوتا ہے۔ایران کے آئین کے آرٹیکل 111 کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کو مجلس شوری منتخب کرتی ہے۔موجودہ شوری میں 88آیت اللہ شامل ہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو نئے سپریم لیڈر کا انتخاب بھی شوری کرے گی۔آیت اللہ خامنہ ای کی صحت اور عہدہ چھوڑنے کی منفی خبریں دشمن کی طرف پھیلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تلور کے شکار کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کیلئےمحمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی، اسرائیلی وسعودی میڈیا آیت اللہ خامنہ ای کے اثاثہ جات کے متعلق بھی جھوٹی اور من گھڑت خبریں نشر کرچکا ہے اور انہیں اربوں ڈالر کی بےنامی جائیدادکا مالک قرار دیا جاچکا ہے جب حقیقت میں ان خبروں کا سچائی سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button