اہم ترین خبریںپاکستان

یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے، علامہ امین شہیدی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیعیت نیوز: نامورشیعہ عالم دین اور سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو مالی اعانت اور تربیت فراہم کرنا خطے کی سلامتی پر حملہ ہے،آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں سعودی سفیر اور سعودی وزیر تعلیم کے دورہ کے حوالے سے حماس کا موقف بھی واضح ہے، پورے یورپ کے میڈیا میں نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کا چرچہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی شہادت کو 20 برس بیت گئے

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے، سعودیوں کی گزرگاہ اسرائیل کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور میں وہ کام کئے جو سعودیوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button