پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات، اسلامی تحریک نے8 حلقوں سے امیدوار میدان میں اتار دیے

شیعیت نیوز : اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے حتمی فہرست کی منظوری دیتے ہوئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 8حلقوں سے اسلامی تحریک کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اس بات کا فیصلہ اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ برائے انتخابات گلگت بلتستان کے گذشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان بھاری اکثریت سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

پارلیمانی بورڈ کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ کے ممبران علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی، علامہ شیخ مرزا علی،دیدار علی اور محمد یوسف اخونزادہ شریک ہوئے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے گلگت 1سے سید مصطفی شاہ، گلگت 2سے فقیر شاہ، گلگت 3سے ضیاءالدین ایڈووکیٹ، نگر 1سے محمد باقر شیخ ، سکردو 1 سے محمد عباس ایڈووکیٹ، سکردو 2سے محمد شبیر حافظی، سکردو 4سے کیپٹن (ر) محمد علی سکندر اور کھرمنگ سے محمد علی خان کاچو انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اسلامی تحریک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور آئی ٹی پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button