ایران

بعض ممالک کو امریکی انسانیت سوز کاروائیوں کا ساتھ نہیں دینا چاہئے: صدر روحانی

ایرانی صدر مملکت نے بیرون ملک میں منجمد ہونے والی ایرانی کرنسیوں کی بحالی کے لیے سرکاری قانونی اداروں اور سنٹرل بینک کی کوششوں کے بارے میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کی توقع ہے کہ وہ ممالک جو نادانستہ طور پر ان پابندیوں کا ساتھ دیتے ہیں، امریکی انسانیت سوز کارروائیوں میں شرکت نہ کریں۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل ایک اقتصادی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بہت سالوں سے امریکی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی عوام کی توقع ہے کہ وہ ممالک جو نادانستہ طور پر ان پابندیوں کا ساتھ دیتے ہیں، امریکی غیر انسانی اقدامات میں شرکت نہ کریں۔

روحانی نے ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے وزارت خارجہ ، حکومت کے قانونی اداروں اور مرکزی بینک سمیت متعلقہ اداروں کے ذریعے موثر اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی منجمد ہونے والی کرنسیوں کی بحالی کیلیے مزید اور جامع کوششوں پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button