اہم ترین خبریںپاکستان

لنگرونیاز امام حسین ؑ سے ناصبی اہل سنت کو تکلیف، چکوال میں شیعہ عزادارخاندان پر مقدمہ درج

ایک مقامی ناصبی اہل سنت مکین قمر غلام ولد اللہ بخش نے پولیس کو شکایت کی کہ اس مجلس ، ماتم اور نیاز سے ہم اہل سنت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ہمارے اندر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کو مسلکی بنیادوں پر فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھانے کے ایجنڈےپر تیزی سے کام جاری ہے، چکوال چار دیواری کے اندر مجلس عزا کے انعقاد، ماتم داری اور نیاز /لنگرتقسیم کرنے پر مقامی ناصبی اہل سنت مکینوں کو تکلیف ، تھانہ صدر میں شکایت درج ، پولیس کی جانبداری ،عزادار خاندان پر خلاف آئین وقانون مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال کےعلاقے چک بھون میں 25محرم الحرام کو چوتھے امام زین العابدین ؑ کی یوم شہادت کےموقع پر عزادار بابو شہزاد کی رہائش گاہ پر چاردیواری کے اندر مجلس عزا منعقد کی گئی ، جس کے بعد نیاز /لنگر امام حسین ؑ بھی عزاداروں میں تقسیم کیاگیا، ایک مقامی ناصبی اہل سنت مکین قمر غلام ولد اللہ بخش نے پولیس کو شکایت کی کہ اس مجلس ، ماتم اور نیاز سے ہم اہل سنت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ہمارے اندر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کو اس کا مسلمہ اور جائز حق ملنے کے وقت تاخیری حربے بدنیتی ظاہر کرتے ہیں،مرزاعلی

تھانہ صدر پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تحقیق و تصدیق بانی مجلس بابو شہزاد اور اس کے اہل خانہ کے خلاف 16ایم پی او، 295-A اور 153-A کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے شیعہ شہریان پاکستان کے کنوینئرعلامہ سید وقار الحسنین نقوی کی درخواست پر تاریخی فیصلہ دیا ہواہے کہ جس کے مطابق پولیس کو چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس وعزاداری کو روکنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اور ایسا کرنا خلاف آئین و قانون ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تکفیری عناصر بھارتی ایجنسی ــ’’را‘‘ کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی نواز بعض کالعدم جماعتیں اور ان کے ساتھ مختلف ناصبی اہل سنت تنظیمیں سعودی اور بھارتی پے رول پر کبھی امام حسین ؑ اور اہل بیت اطہارؑ کے قاتل یزید کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو کبھی عزاداری سید الشہداء ؑ کے خلاف قانون کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں اور افسوس کے ہمارے ریاستی ادارے ایسے عناصر کی پشت پناہی کرکے ان کو تقویت فراہم کررہے ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے پاکستان میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جنہیں شیعیان حیدر کرار ؑ کے اپنے پیسے سے عزاداروں کو نیاز کھلانے پر بھی تکلیف ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button