اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی بازار شام کی یاد تازہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کا جلوس عزا پر پتھراؤ ، متعدد عزادار زخمی

حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے صبر کا مزید امتحان لینے سے گریز کریں ، فوری طور پر ان ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل ٰمیں لائی جائے بصورت دیگر شیعیان حیدر کرارؑ اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں ۔

شیعیت نیوز: سعودی ریالوں کی ریل پیل کے اثرات کی بدولت ریاستی سرپرستی میں ملک بھرمیں فرقہ وارانہ منافرت کی آگ شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ آل سعود کے زرخرید کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بےلگام ہوکر پورے ملک میں افراتفری اور فرقہ واریت کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد ،خوشاب اور دیگر شہروں کی طرح نسل یزید سپاہ صحابہ شرپسند کارندوں میں کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی کے جلوس شہادت امام زین العابدین ؑ پر پتھراؤ کرکےایک مرتبہ پھر بازار شام کی یاد تازہ کردی اور ایک درجن سے زائد عزادار امام مظلوم ؑ کو شدید زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آفتاب امامت کے چوتھے تاجدارحضرت امام زین العابدینؑ کا یوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤکالونی جوکہ تکفیری آبادی کی اکثریت اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی رہائش گاہ ہونے کے سبب مومنین کیلئے سب سے خطرناک علاقہ تصور کیا جاتا ہے وہاں 24 محرم الحرام کو چوتھے امام زین العابدین ؑ کی شہادت کی مناسبت سے نکالے جانے والے روائتی جلوس عزا کے شرکاء پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما اورامام مسجد(تصویر میں نمایاں ) کی قیادت میں سینکڑوں غنڈوں نے پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد عزادار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار خاموش تماشائی بننےنظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موجودہ فرقہ وارانہ منافرت کے سرخیل مفتی منیب الرحمٰن کی بوکھلاہٹ کی اصل وجہ سامنے آگئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شیعہ عزاداروں ،جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، شہزاد رضوی، سبط رضا سمیت پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حالات کو قابو کیا۔ اس واقعے کے خلاف ملک بھرمیں بسنے والے کروڑوں شیعیان حیدر ؑ میں شدید اشتعال پایا جاتاہے، واضح رہے کہ دو روز قبل اسی شہر قائد میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے مسجد امامیہ لائنز ایریا پر بھی حملہ کرکے دینی مقدسات کی توہین کی تھی جبکہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند روز میں مختلف علاقوں میں عزاداروں کو گاڑیوں سے اتار کربدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور ماتمی انجمنوں کی بسوں پر پتھراؤ کی بھی خبریں مسلسل موصول ہورہی ہیں۔

حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے صبر کا مزید امتحان لینے سے گریز کریں ، فوری طور پر ان ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل ٰمیں لائی جائے بصورت دیگر شیعیان حیدر کرارؑ اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button