اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی اتحاد کے ذریعہ ملک دشمنی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گے ،علامہ باقرعباس زیدی

حالیہ دنوں میں ملت جعفریہ نئی سازشوں کی جانب متوجہ،ہوشیار اور بیدار ہوئی ہے ،نا امنیت پاکستان کو چین بلاک سے روکنے کی گہری سازش ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ علماء و ذاکرین امامیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو مسلمان کی تعریف ہی معلوم نہیں وہ ہم پر کافر ہونے کا فتوی ٰ لگاتے ہیں ،حالیہ دنوں میں ملت جعفریہ نئی سازشوں کی جانب متوجہ،ہوشیار اور بیدار ہوئی ہے ،نا امنیت پاکستان کو چین بلاک سے روکنے کی گہری سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین ؑ کے قاتل عمرابن سعدپرلعنت کے جرم میں کس نےکس پر ایف آئی آرکٹوائی ؟؟جان کر حیران رہ جائیں

انہوں نے کہا کہ حالیہ فتنہ شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی امریکی سازش ہے ،پاکستان امریکی بلاک سے نکل کر چائنہ کے بلاک میں جانا چاہتا ہے اور امریکہ اپنے مخصوص ایجنڈہ کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے ، پاکستان میں امنیت کے چیلنج کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ،تکفیری ٹولہ کو پھر شکست کا سامنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت کا کھیل کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت کالعدم جماعتوں کے پریشر سے نکلے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سنی اتحاد کے ذریعہ ملک دشمنی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گے ۔کشمیر پر بھارت اور فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،عزاداری سیدالشہداء پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، توہین آمیز خاکے عالمی سازش ہے ،فرانسیسی جریدے کے خلاف علامتی مارچ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button