اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجلس شام غریباں

شیعیت نیوز : حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔

مجلس شام غریباں سے حجۃ الاسلام والمسلمین مسعود عالی نے خطاب میں قرآن مجید میں فردی اور سماجی صبر کے دو اہم دستورات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فردی صبر شرعی احکام پر عمل کا نام ہے جبکہ سماجی صبر مشکلات میں مؤمنین کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا نام ہے۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے مؤمنین کے ایمان کو تباہ کرنے کے سلسلے میں شیطان کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مؤمنین میں باہمی تعاون، ایثار ، ہمدلی اور ہمدردی کی ممتاز صفات سے شیطان مایوس ہوجاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد لدھیانوی کی ملک میں قتل و غارت کی دھمکی ، ریاست خاموش تماشائی

مجلس شام غریباں میں حجۃ الاسلام سید بہاء الدین ضیائی نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کی اور مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے۔

کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی بلکہ سوشل میڈیا اور قومی ٹی وی چینلوں کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 7 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے جو 12 محرم تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب رہبر معظم نے ایرانی فضائیہ کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ملکی سلامتی میں فضائیہ کا اہم کردار ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے افسران کے نام پیغام میں فرمایا ہے کہ ملکی سلامتی کا دارومدار فضائی دفاع کی تیاری اور ہوشیاری پر منحصر ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا کہ عوام آپ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہیں اور پوری قوم، فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

دفاعی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد شیرازی نے فضائیہ کے افسران کو رہبر انقلاب کا سلام پہنچایا اور کہا رہبر انقلاب فضائیہ کی ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button