دنیا

امریکی صدر ٹرمپ ہوائی حادثے سے بال بال بچے

شیعت نیوز : امریکی صدر کا طیارہ واشنگٹن کے مضافات میں واقع ایک ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایئرفورس کے طیارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ موجود افراد نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن کے قریب ایک ایئرپورٹ پر صدر کا طیارہ لینڈ کرتے وقت ایک ڈرون طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ، صدر کے طیارے کی لینڈنگ سے چند لمحے قبل دائیں جانب سے اس کے قریب آگیا اور حادثے سے بال بال بچا۔ ٹرمپ کی سیکورٹی کی ذمہ داری وائٹ ہاؤس کی خفیہ سروس پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: ادلب میں فضائی آپریشن، دہشت گرد کمانڈ سینٹر متعدد سرغنوں سمیت تباہ

امریکی فضائیہ نے اس واقعے کے سلسلے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ملک کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جوہری معاہدے کو طاقتور بناؤں گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے فارن افیئرز رسالے میں ایک مقالہ دیا ہے جس میں انہوں نے انتخابات میں ممکنہ کامیابی کے بعد خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا تو ہم بھی جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے اور امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جوہری معاہدے کو طاقتور بنانے اور اس کی مدت بڑھانے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button