اہم ترین خبریںایران

اسلام کے لبادے میں چھپے منافقوں کے چہرے نمایاں ہورہے ہیں۔ ایرانی صدر روحانی

شیعت نیوز : متحدہ عرب امارات کی اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے خلاف غداری اور خیانت پر ایرانی صدر روحانی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستیں پہلے بھی فلسطینیوں کے قتل میں شریک تھیں لیکن اب ان کی مخفیانہ اور پوشیدہ شراکت نمایاں اور طشت از بام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے لبادے میں چھپے ہوئے منافقوں کے چہرے نمایاں ہورہے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات نے فلسطینی بچوں ، عورتوں اور جوانوں کے قاتل اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کے ساتھ غداری کی ہے اور متحدہ عرب امارات عملی طور پر فلسطینیوں کے قاتلوں کے ساتھ ہوگیا ہے ۔

ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے غلط اور باطل راستے کا انتخاب کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا متحدہ عرب امارات کے عوام بھی حکومت کے اس اقدام کے سراسر خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی دہشت گرد فوجی نشانے پر، امریکہ کا ایک کانوائے عراق میں داخل

صدر روحانی نے کہا کہ اسرائیلی حکام کسی بھی قانون اور اخلاق کے پابند نہیں ہیں ۔ اسرائیل مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور ایسی صورتحال میں امارات کا اقدام فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ یزید (لعین) اور اس جیسوں کے حامی اور طرفدار آج امریکہ کی غلامی پر افتخار کررہے ہیں اور اسرائیل جیسی غاصب، ظالم اور جابر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین در حقیقت یزید (لعین) اور اس جیسوں کے طرفدار ہیں اور آج امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ صف بستہ ہیں جبکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے حامی اور طرفدار آج فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام سے منافقوں کے چہرے مزید نمایاں ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس آج حق اور باطل کی پہچان کا بہترین معیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button