اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام کے نزدیک آتے ہی ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز

ذرائع کے مطابق سید مختیار حسین امام بارگاہ کوٹلہ قائم شاہ کے متولی اور سکول ٹیچر تھے، شہید کا جسد خاکی جائے سانحہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام کے نزدیک آتے ہی کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بے لگام ، ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید مختیار حسین شاہ شہید،جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرا سپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود چاہ روشن والا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید مختیار حسین شاہ شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے لبنانی عوام کی مدد کیلئے امدادی سامان بیروت پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق سید مختیار حسین امام بارگاہ کوٹلہ قائم شاہ کے متولی اور سکول ٹیچر تھے، شہید کا جسد خاکی جائے سانحہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے نزدیک  آتے ہی پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گرد ایک مرتبہ پھر فعال ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام کی حمایت ، بھارتی میڈیا ایران اور حزب اللہ کےخلاف سیخ پا

محرم الحرام کے قریب آتے ہی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز ، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، ایک جانب ایک تکفیری دہشت گرد پنجاب اسمبلی سے فرقہ وارانہ بل منظورکرواکر مذہبی تعصب کو ہوا دے رہے ہیں دوسری جانب شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک میں شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں ۔

وفاقی وخیبر پختونخوا حکومت، پاک فوج اور قانون نافذکرنے والے ان وطن دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لا کر قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button