اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کے حل میں سعودی زیر سایہ چلنے والی او آئی سی رکاوٹ ہے

شیعیت نیوز : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر سعودی زیر انتظام چلنے والی تنظیم او آئی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
’’ایک سال سے ہم او آئی سی سے گذارش کر رہے ہیں کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ بلائےجہاں مسلمان مظالم کا سامنا کررہے ہیں جبکہ ہندوستان نے 300 سال پرانی بابری مسجد کو منہدم کیا اور رام مندر تعمیر کررہے ہیں لیکن او آئی سی خاموش ہے۔ کیوں؟‘‘

یہ خبر بھی پڑھیں مظلوم کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا پاکستان کا نیا سرکاری نقشہ منظور

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج ، او آئی سی سے کہہ رہا ہوں کہ وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس طلب کرے۔ اگر وہ یہ کام نہیں کرسکتے تومیں مجبورا وزیراعظم سے کہوں گا کہ اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے، اب پاکستان کو خود آگے بڑھنا ہوگا اوران اسلامی ممالک کا اجلا س بلانا ہوگا جو مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ کھڑے ہونے اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد ہمیں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ میں مہاتیرمحمد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہاں تک کہ شکایت نہیں کی بلکہ ہمارے فیصلے پر ایک لفظ بھی نہیں بولا کیوں کہ وہ ہمارے اصل حالات کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک قربان کر سکتے ہیں، تاہم اب سعودی عرب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کشمیر کے معاملے پر وہ ہمارا ساتھ دے گا یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button