مقبوضہ فلسطین

حماس کا بیت المقدس کے تحفظ کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

شیعت نیوز : اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے بیت المقدس کو یہودیانے کی موجودہ صیہونی کشمکش میں دفاع القدس کے لیے تمام فلسطینی قوتوں ‌پر مشتمل قومی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ماہر عبید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور سلوان میں نئی یہودی تعمیرات کے بعد القدس میں فلسطینی اراضی کےد فاع کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو یہودیانےکی صیہونی ریشہ دوانیوں کے خلاف حماس ہر محاذ پر قربانی دینےکے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس کا دفاع حماس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری، گھروں کی مسماری جاری

ماہر عبید کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے القدس کی فلسطینی آبادی پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں۔ فلسیطنیوں کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ماہر عبید نے القدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی صیہونی اقدامات کے خلاف اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور القدس کے دفاع کے لیے قومی سطح پر مشترکہ قومی کمیشن کے قیام پر زور دیا۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صیہونی حکومت کی آمادگی کو بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی اور ملت فلسطین کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پالیسیوں سے پتہ چلتا ہے کہ جب تک اس غاصب حکومت کو عملی طور سزا نہیں دی جائے گی اس وقت تک وہ بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کرے گی۔

فوزی برہوم نے فلسطینیوں سے غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی اوراس حکومت کو روکنے ، تنہا کرنے اور اس کا مواخذہ کرنے کے لئے مزید قراردادیں منظور کرانے کے لئے بین الاقوامی اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button