مقبوضہ فلسطین

یہودی آبادکاروں کا مغربی کنارے پر حملہ، متعدد گاڑیاں نذرآتش

شیعت نیوز : فلسطین کے مغربی کنارے پر غاصب یہودی آبادکاروں نے حملہ کر دیا جس کے دوران انہوں نے فلسطینی عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ متعدد فلسطینی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ہے۔

فلسطینی تحریک آزادی (PLO) کے ساتھ منسلک مزاحمتی کمیٹی برائے مقابلہ با سرحدی دیوار و یہودی آباد کاری کے سربراہ مراد اشتیوی نے اس حوالے سے خبرنگاروں کو بتایا کہ غاصب یہودی آبادکاروں کی جانب سے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع علاقے فرغتا پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

مراد اشتیوی نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی آبادکاروں نے اپنے حملے میں فلسطینی شہریوں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعصب یہودی آبادکاروں نے مختلف دیواروں پر نسل پرستی پر مبنی اور عربوں کے خلاف نعرے بھی درج کئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی قدس شریف میں 670 غاصب صیہونی آبادکار ساکن ہیں جو گاہے بگاہے فلسطینی املاک و شہریوں کے خلاف منظم حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد ملت اسلامیہ پاکستان علامہ عارف الحسینی ؒ کا 32واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات مسمار کر دئیے اور تیسرے خاندان کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس  شہر جنوب میں سلوان قصبے میں دو فلسطینی مکانات مسمار کردئیے جو دو بھائیوں سامر اور سلیمان القاق اور انکے خاندان کی ملکیت تھے۔ ہمسایہ شہر بیت حنینا میں ، اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی خاندان کو ’’بغیر لائسنس تعمیر‘‘ کا بہانی بنا کر اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

وادی حلوہ  انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ گھر کے مالکان کو بھاری جرمانے اور جیل سے بچنے کے لئے اپنی جائیداد مسمار کرنا پڑی۔2020 کے پہلے نصف حصے کے دوران ، اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسماری کے 74 آپریشن کیے ، جن میں 30 خود ساختہ انہدام تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button