ایران

ایرانی فضائیہ کے میزائلوں کی حد جلد 100 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی۔ جنرل یوسف قربانی

شیعت نیوز : ایران آرمی ایوی ایشن کے بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ہمارے میزائلوں کی حد جلد 100 کلو میٹر تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے آج پائلٹوں اور عملے کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب مالک اشتر کا فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فضائیہ اور میزائل کی طاقت کے شعبوں میں ایران کی قابل قدر کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جلد ہی 20 کلومیٹر اور 100 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ میزائل بنائیں گے۔

جنرل یوسف قربانی نے کہا کہ ایرانی فضائیہ ملک کے چار حصوں میں فوج کے پیارے بھائیوں اور سرحدوں پر بارڈر کے محافظوں کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کرمانشاہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے دن رات 500 بار پرواز کی۔

جنرل یوسف قربانی نے مزید کہا کہ زاگرس کی آتشزدگی کے دوران فضائیہ نے 2 ہزار افراد کو منتقل کردیا اس کے علاوہ فضائیہ آج ملک کے 18 صوبوں میں ہوائی ہنگامی خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن عناصر ایران مخالف مقاصد تک پہنچنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی

دوسری جانب ایران کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملک کو کسی بڑی تخریبی کارروائی سے محفوظ کرلیاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی مغربی سرحد سے شرپسند 200 جدیدترین ہتھیار ایران کے مرکزی شہر منتقل کرنا چاہتے تھے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص گرفتار عمل میں آئی تھی جس کے بعد گرفتار شدہ فرد کی نشان دہی پر مزید4 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

پولیس کمانڈرحسین زادہ کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے غیرملکی اسلحہ اصفہان کے قریب برآمد کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند اسلحہ اصفہان منتقل کرنا چاہتے تھے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button