مشرق وسطی

شام: روسی اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم نے متعدد ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا

شیعت نیوز : شام میں روس کے حمیمیم فوجی مرکز کے اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم نے لاذقیہ میں متعدد ڈرون طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

روس کے حمیمیم فوجی مرکز کے اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم نے فائرنگ کر کے لاذقیہ کے علاقے میں متعدد ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون طیارے دہشت گردوں کے تھے جو لاذقیہ کی فضا میں پرواز کر رہے تھے۔ شام میں طرطوس میں واقع بحری فوجی مرکز اور لاذقیہ میں حمیمیم فوجی مرکز روس کے اختیار میں ہے اور شام کی درخواست پر روس، دہشت گردوں کے خلاف جد وجہد میں دو ہزار پندرہ سے تعاون کر رہا ہے اور اسی تناظر میں مختلف مواقع پر شام میں واقع ان فوجی مراکز کو استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ پر شہید ابو المہندس کے قتل کا مقدمہ اقوام متحدہ میں درج کیا جائے۔ الفتح اتحاد

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک جانب روس اور چین اور دوسری جانب مغربی ملکوں کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والے بحث و مباحثے کے بعد ایک سال کے لئے شمال مغربی شام کے لئے امداد کی ترسیل کے عمل کو منظوری دے دی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس مسئلے پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی اور سلامتی کونسل کے بارہ رکن ممالک نے اس کی حمایت میں ووٹ دیئے جبکہ تین رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جن میں جمہوریہ ڈومینکن بھی شامل ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران جرمنی اور بیلجیئم کی مجوزہ قرارداد کو روس اور چین نے دو بار ویٹو کیا اور شام کے لئے امداد کی ترسیل کے بارے میں روس کی مجوزہ قرارداد بھی مغربی ملکوں کی مخالفت کی بنا پر منظور نہ ہو سکی۔

شدید بحث و مباحثے کے بعد ہفتے کی شام، ایک نتیجے پر پہنچا گیا اور روس و چین کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے ساتھ باب الہوا سرحد سے شمال مغربی شام میں ایک سال کے لئے امداد کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button