ایران

جنرل سلیمانی کے قتل کیس میں ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم جاری

شیعت نیوز : تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل کیس میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ ڈیکلئیر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں منقعدہ اجلاس کے دوران، تہران کے پراسیکیوٹر’’عالی القاصی مہر‘‘ نے جنرل سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ ڈیکلئیر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس افراد کے جرم کو قتل اور دہشت گردانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور ان کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صدام کو کیمیائی ہتھیار دینے والے ممالک کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلنا چاہئے

دوسری جانب نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عدالتی اور بین الاقوامی امور نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 40 امریکیوں کی شناخت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی امریکی ڈرون آپریٹرز سمیت متعدد دوسرے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور یہ کام جلد ہی کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی، قانونی، سلامتی، فوجی اور عدالتی اداروں کے نمائندوں نے پیر کے روز منعقدہ ایک اجلاس کے دوران جنرل سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عدالتی اور بین الاقوامی امور ’’محسن بہاروند‘‘ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 40 امریکیوں کی شناخت کی گئی ہے لیکن کئی امریکی ڈرون آپریٹرز سمیت متعدد دوسرے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور یہ کام جلد ہی کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے اس حوالے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے پراتفاق کیا اور اس قتل میں ملوث باقی امریکیوں اور غیر امریکیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد، جج جلد ہی ناقابل تردید شواہد کی بنا پر فرد جرم عائد کرے گا؛ ہم ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button