مقبوضہ فلسطین

فلسطینی تحریک الفتح کی اسرائیل کے خلاف یوم غضب منانے کی اپیل

شیعت نیوز: فلسطینی تحریک الفتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے غرب اردن کو ہڑپ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوری سرزمین فلسطین میں یوم غضب منانے کی اپیل کی ہے۔

اسامہ القواسمی کے پیغام میں آیا ہے کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف تحریک کا نیا مرحلہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اے عظیم قوم اٹھ کھڑی ہو اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہمارے ساتھ یوم غضب کے مظاہروں میں شریک ہو کر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کریں‘‘۔

الفتح کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم غضب کے مظاہروں میں پوری فلسطینی قوم کا بس ایک ہی نعرہ ہوگا کہ ہمیں الحاق قبول نہیں ہے اور ہی نہ سینچری ڈیل، بیت المقدس سرزمین فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اماراتی وزیرخارجہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی لابنگ کررہے ہیں۔ حماس

دوسری جانب یہودی آباد کاروں نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں متعدد ایکڑ فلسطینی اراضی کو بلڈوز کردیا تاکہ ایک نئی سڑک تعمیر کی جاسکے۔

مقامی عہدیدار غسان دگلس نے بتایا کہ آباد کاروں کے بلڈوزروں نے خاص طور پر ایش کودیش چوکی اور مجد الیم آبادکار بستی کو ایک دوسرے سے جوڑنے والی سات کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کرنے کے لئے قصرہ قصبے میں متعدد ایکڑ اراضی کو ہموار کرنا شروع کردیا۔

دغلس کے مطابق ، یہ سڑک مغربی کنارے کے شمال میں واقع تمام بستیوں اور چوکیوں کو وادی اردن  کے ساتھ ملائے گی۔

قابض اسرائیلی حکومت اور اس کے آباد کاروں نے حال ہی میں وادی اردن اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کچھ حصوں کو الحاق کرنے کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں اپنی آبادکاری کی سرگرمیاں بڑھانا شروع کردی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت امریکی صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے تحت، جس کی صدر ٹرمپ اور خطے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے، یکم جولائی سے غرب اردن کے مزید تیس فی صد علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button