ایران

سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ ایرانی صدر مملکت

شیعت نیوز : ایران کے صدر مملکت نے ستمبر مہینے کے دوران ایران پر اسلحہ کی پابندی کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اس حوالے سے امریکی سازشوں اور منصوبہ بندیوں سے پوری طرح واقف ہوں گے۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے بروز اتوار کابینہ کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی پر دباؤ بڑھانے سے متعلق امریکہ کے تباہ کن اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کو معلوم ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر ایران کا رد عمل کیا ہو گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ امریکہ ویسے ہی آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر قرضے لینے کی ایرانی درخواست کو پوری کرنے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خاتمے میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا اہم کردار رہا۔ عراقی رہنما

صدرحسن روحانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکی سازشوں اور منصوبہ بندیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

صدر مملکت نے امریکہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے ایرانی درخواست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو امریکی دباؤ اور سازشوں میں نہیں آنا چاہئیے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئیے۔

دوسری جانب ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ صنعتی، زرعی اور رفاہی پیداوری شعبوں میں گذشتہ دو ماہ کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں دس سے بارہ فیصد تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کے اجلاس میں ایران میں مختلف شعبوں کی پیداوار میں اضافے اور برآمدات میں بہتری کی خبر دی ہے۔

صدر روحانی نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود ایران اس خطرے کو بھی مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر کورونا کے پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران ایران کے چاروں سمت دروازے کھلے ہیں اور ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر ایران نے ملک کے تمام شعبوں میں کورونا کے مقابلے میں پوری توانائی بروئے کار لائے جانے زور دیا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے حفظان صحت کے اصول و ضوابط کی پابندی کو بھی ضروری قرار دیا اور کہا کہ استقامت اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button