اہم ترین خبریںپاکستان

کنیزجناب زینب ؑ شہیدہ ڈاکٹر ثریا نثارکھوسہ کو ہم سے بچھڑے16برس بیت گئے

56سالہ گائناکالوجسٹ ثریا نثار ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال میں ملازم تھیں اور ایک نجی ہسپتال الزہرہ کی مالک تھیں

شیعت نیوز:معروف شیعہ لیڈی ڈاکٹرشہیدہ ثریا نثارکھوسہ کو پچھڑے 16برس بیت گئے، قاتل آزاد ریاست خاموش تماشائی۔ 6جون 2004کالعدم تکفیری خارجی جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان کی معروف لیڈی ڈاکٹر ثریا نثار کھوسہ کو شہید کر دیاتھا- 56سالہ گائناکالوجسٹ ثریا نثار ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہسپتال میں ملازم تھیں اور ایک نجی ہسپتال الزہرہ کی مالک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزار حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکس نے اور کب گرایا شامی وزیر نے پاکستانی وزیر کو بتا دیا

تفصیلات کے مطابق شہیدہ ڈاکٹر ثریا آئی ایس او طالبات کی مر بیہ تھیں۔ آئی ایس او طالبات ڈی جی خان کے تمام تنظیمی پروگرامز میں بھرپور شرکت کرتی معاونت کرتی ۔وہاں پر بنایا گئے طالبات کے سکول اور مدرسے کے تمام آخراجات ادا کرتی تھی ۔ انہوں نے اپنی شہادت کی خوشخبری پہلے ہی خود سنا دی تھی ۔ ڈاکٹر شہید کی شہادت کے بعد غالبا” 2003 میں جب وہ آخری بار لاہور گھر پر تشریف لاہیں تو ڈاکٹر صاحبہ نے اپنا تازہ خواب سنایا “ کہ وہ کسی جگہ سڑک کے کنارے ویرانے میں کھڑی ہیں بظاہر کسی سواری کے انتظار میں ، ایک بس قریب آ کر رکی دروازہ کھلا ڈاکٹر نقوی شہید نکلے اور کہا کہ بس میں سوار ہو جائیں ڈاکٹر صاحبہ سوار ہو گئی اور گھبرا گئی کیونکہ بس میں صرف لاشیں تھیں ڈاکٹر صاحب نے کہا پریشان نہ ہوں یہ سب شہید ہوۓ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سےوفات پانےوالے افراد کے مکمل غسل و کفن کا انتظام بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے،صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن

ڈاکٹر صاحبہ مطمئن ہو کر بیٹھ گئی اور بس چل دی۔ “ ان دنوں سپاہ صحابہ ڈی جی خاں میں کچھ زیادہ سرگرم تھی میں نے ان سے نہ صرف محتاط ہونے کا عرض کیا بلکہ لاہور میں اپنے زیر تعلیم بچوں کے پاس رہنے کا مشورہ بھی دیا ۔ لیکن ان کو شہادت کی سعادت کی جلدی تھی ۔ ڈاکٹر ثریا ایک عظیم خاتون اور امام زماں عج کی شیر دل سپاہی تھیں وہ یعقینا” حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہ کے ساتھ محشور ہیں ۔اللہ تعالی مومنات کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button