عراق

عراقی انسداد دہشت گردی فورس کی داعش کے خلاف کارروائی، 19 دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز: عراق کی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ اربیل کے شہر مخمور میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 19 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے بیان میں آیا ہے کہ داعش کے 19 دہشت گردوں کی ہلاکت کے علاوہ صوبہ الانبار کے الفلوجہ علاقے میں داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار اور وادی حوران میں داعش کے دہشت گردی کے مراکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں سے جنگ کے لیے غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔ یحیی رسول

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جرنیلوں نے فوج کو مظاہرین کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کر دیا

دوسری جانب آسٹریلیا کی وزیر دفاع نے عراق سے اس ملک کے فوجیوں کے انخلا کی خبر دی ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر دفاع لیندا رینالدز ’’Linda Reynolds ‘‘ نے آج جمعہ کے روز کہا کہ عراق میں آسٹریلیا کے فوجیوں کی تعیناتی کی مدت پوری ہو گئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا کے فوجی وطن واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے آسٹریلیا کے فوجی 2015 سے عراق کے التاجی فوجی چھاؤنی میں تعینات ہیں۔ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جس نے امریکہ کی حمایت میں عراق میں اپنے فوجی تعینات کئے ۔امریکہ نے 2003 میں عراق پر جارحیت کرتے ہوئے اس ملک میں اپنے فوجی تعینات کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button