ایران

امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایران

شیعت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ نے امریکی حکام کی لالچ اور انسٹرومنٹل ریشنیلیِٹی کے نتیجے میں سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جنگی جنون اور تشدد کے خلاف مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ایران کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسی کا تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے منگل کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ کی لالچ اور جنگ پسندانہ ذہنیت کے نتیجے میں لاکھوں فوجیوں کی ہلاکت بڑی افسوسناک ہے اور امریکی جنگی مشینوں سے قتل، تباہی اور بربریت کے سوا اور کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران: مجلس شورای اسلامی کا گیارہویں دور کا آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ آغاز

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب لاکھوں انسانی جانوں کے ضیاع کی یاد دہانی کراتے ہوئے امریکی جنگی جنون اور تشدد کا مقابلہ کیا جائے۔

دوسری جانب ونزوئلا میں تعینات ایران کے سفیرحجۃ اللہ سلطانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے آئل ٹینکروں پر امریکی عدم جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکروں کے خلاف امریکی عدم جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے عہیداروں میں ابھی عقلمند افراد موجود ہیں۔

حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی آئل ٹینکروں کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ میں ابھی بھی عقلمند ، دور اندیش اور مدبر افراد موجود ہیں۔

ونزوئلا میں ایران کے سفیر حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ جنگ کے حامیوں اور طرفداروں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی سے ہی دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور عالمی قوانین کی پابندی امریکہ سمیت تمام ممالک کے لئے ضروری ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ آزاد تجارت سب کے مفاد میں ہے اور آزاد تجارت میں خلل ڈالنے سے عالمی تجارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button