سعودی عرب

سعودی انٹیلی جنس کے ہاتھوں سابق آفیسر کے اہل خانہ زیر حراست

شیعت نیوز: سعودی انٹیلی جنس کے سابق اہل خانہ نے ریاض میں اپنے گھر کے دو افراد کی گرفتاری سے پردہ اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری جو یورپی خاص طور سے برطانوی انٹیلیجنس ایم آئی- 6 کے رابطہ کار تھے کی بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری کے بڑے بیٹے خالد جبری نے اس سلسلے میں کہا کہ میری بہن سارا اور بھائی عمر جبری کو گرفتار کرنے کے لئے سعودی عرب کے 50 سکیورٹی اہلکار 20 گاڑیوں میں آئے اور انھیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اوآئی سی ویٹو پاور بن گیا

سعودی انٹیلی جنس کے سابق آفیسر سعد جبری 3 سال قبل محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے اور حکومت کی باگ ڈور سنھبالنے کے خوف سے کینیڈا فرار کر گئے تھے۔

سعد جبری سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نایف کے دست راست تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اقتدار میں آنے کے بعد سے سعودی عرب میں دیگر شہزادوں کے اختیارات محدود کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ حکومت میں اپنے خاندانی حریفوں کے نفوذ کو کم اور انہیں راستے سے ہٹایا جاسکے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 72ہزار 560تک جا پہنچی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دو ہزار چار سو بیالیس افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ستر ہزار ایک سو اکسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد تین سو انوے ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button