اہم ترین خبریںپاکستان

شیعیان حیدرکرار ؑ کی جانب سے ملک بھرمیں نماز عید کے دوران SOPکی مکمل پابندی

نمازی حضرات نے سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے صفیں مرتب کیں جبکہ چہروں پر ماسک پہن کر عید گاہوں اور مساجد کا رخ کیا۔ بعد ازاں نمازیوں نے مصافحہ ومعانقہ سے اجتناب بھی کیا

شیعت نیوز: پاکستان بھرمیں عید سعید الفطر انتہائی عقیدت واحترام اور کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ ملک بھرمیں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد، ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھرمیں مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز عید اداکی۔حکومتی ایس اوپیز اور ہدایات کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ کورونا وائرس کے فوری خاتمے اور طیارہ حادثے میں جاںبحق افراد کی مغفرت کی دعا ئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ امریکی واسرائیلی کمان میں یمن پر جاری جارحیت کے خلاف کردار اداکرے، عبدالملک الحوثی

تفصیلات کے مطابق آج مختلف ممالک کی طرح پاکستان بھرمیں رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر عید سعید الفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ ملک بھرمیں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ شیعیان حیدرکرار ؑ نے ملک بھرمیں نمازعید الفطرکی ادائیگی کے دوران حکومتی ایس اوپیز کا ہر صورت خیال رکھا۔ آئمہ جماعت نے نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم کی سلامتی، کورونا وائرس کے خاتمے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق افرادکی مغفرت کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی پر شیعہ علماء کا عدم اعتماد، رات گئے سندھ سے موصولہ شہادتوں پر عیدکا اعلان

نمازی حضرات نے سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے صفیں مرتب کیں جبکہ چہروں پر ماسک پہن کر عید گاہوں اور مساجد کا رخ کیا۔ بعد ازاں نمازیوں نے مصافحہ ومعانقہ سے اجتناب بھی کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نماز عید اسلام آباد میں قائم اپنے مدرسے میں ادا کی اور عید طلبااور ساتھی اساتذہ سمیت تنظیمی رہنماؤں کے ساتھ منائی جبکہ سربراہ شیعہ علماکونسل علامہ ساجد نقوی نے عید اپنے گھر رالپنڈی میں اہل خانہ اور تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ منائی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button