اہم ترین خبریںپاکستان

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف آفتاب نذیر کا کرمنل ریکارڈ منظرعام پر ،فوری گرفتاری کا مطالبہ

آفتاب نذیرماہر بم ساز اورایمپریس مارکیٹ صدر کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث تھا ،شراب نوشی کرتے ہوئے تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں

شیعت نیوز:سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور انتہاپسندی کی ترویج میں مصروف کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے موجودہ اہم رہنما آفتاب نذیر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ منظر عام پرآگیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق آفتاب نذیرماہر بم ساز اورایمپریس مارکیٹ صدر کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث تھا ،شراب نوشی کرتے ہوئے تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:خود کومولائیوں کی جماعت کہنے والی پیپلزپارٹی جلوس شہادت مولاعلی ؑ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ذرائع پر شیعیان حیدرکرارؑ اور ملت جعفریہ پاکستان کے اہم اداروں کےخلاف زہر افشانی اور سادہ لوح اہل سنت عوام کے ذہنوں میں نفرت گھولنے میں ملوث بدنام زمانہ دہشت گرد آفتاب نذیر کے خلاف سابقہ جرائم پر مبنی اہم حقائق منظر عام پر آگئے ہیں ۔ شیعت نیوز کی انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق آفتاب نذیر جسے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تعصب اور انتشار پھیلانے کا ٹاسک مولا نا فضل الرحمٰن عرف ملا ڈیزل کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ صدر ووزیر اعظم کےاحکامات کو نظراندازکرکےیوم علی ؑ کے اجتماعات میں رکاوٹ ڈال رہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب نذیر 2003میں پریڈی تھانہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہواتھا جس کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد اور 30ڈائنامائٹ برآمد ہوئےتھے۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق آفتاب نذیر کا تعلق ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گردجماعتوں سے تھا اور وہ بم بنانے کا ماہر قرار دیا جاتاتھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کےگرفتار دو دہشت گردوں کی نشاندہی پر سی آئی ڈی نےکارروائی کرتے ہوئےقیوم آباد کے رہائشی آفتاب نذیر کو کراچی کے علاقے خدا کی بستی سےگرفتار کیا تھا جو کہ صدر کے علاقے میں ایمپریس مارکیٹ سمیت اہم مقامات پر تباہی پھیلانے کیلئے منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اوریا مقبول جان کی اصلیت ، ساتھی اینکر جمیل فاروقی نے پول کھول دی ، تہلکہ خیر انکشافات

دوسری جانب شیعت نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق آفتاب نذیر کی شراب نوشی کرتے ہوئے اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی ، ملعون اعظم طارق کے بیٹے اور رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم سمیت اہم سرکردہ کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کےہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ جبکہ بعض تصاویر میں آفتاب نذیر کو کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردوں کے ہمراہ ممنوعہ اسلحے کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

پاکستان کے محب وطن عوام وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف، چیف جسٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک دشمن ایجنڈے پر کارفرما اور خطرناک کرمنل ریکارڈ کےحامل اس خطرناک دہشت گردآفتاب نذیر کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر یہ شخص سوشل میڈیا کے زریعے وطن عزیز میں اتحاد ووحدت کی فضاءکو ثبوتاژکرتے ہوئے کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button