دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہیں، علامہ ساجدنقوی

03 مئی, 2020 23:07

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 مئی یوم آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ صحاف ایک اہم ذمہ داری ہے جس کاہدف عوام کی رہنمائی کر نا ، لوگوں تک درست حقائق اور سچ پہنچاناہے ، ہر قسم کے تعصبات ، بے جا طرف داری اور ہر قسم کی جانبداری سے مبرا ہو تے ہوئے تمام معلومات فراہم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ اس دن کا مقصد عالمی سطح پرصحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جس میں آزادی صحافت میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سدباب بھی کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اوریا مقبول جان کی اصلیت ، ساتھی اینکر جمیل فاروقی نے پول کھول دی ، تہلکہ خیر انکشافات

علامہ ساجد نقو ی نے مزید کہاکہ آزادی صحافت بنیادی حقوق میں سے ہے اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاسکتی اورنہ ہی لگانی چاہیے ، آج صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد اور حقیقی تقاضا ہے کہ صحافتی برادری کو صحافی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آزادی حاصل ہو ، انکے جائز حقوق کا تحفظ ہو۔ آج پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے اسکی اہمیت کو کبھی بھی کسی بھی صورت فراموش یا کم نہیں کیا جا سکتا۔مشکل حالات میں صحافیوں کی کرادر قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر سچ کو عوام کے سامنے لانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا یوم وفات حضرت خدیجتہ الکبریٰ پر تعزیتی پیغام، کل ملکی صورتحال پرپریس کانفرنس کریں گے

انہوںنے کہاکہ صحافت کو انسانی زندگی کو بامقصد بنانے میں کر دار ادا کر نے کےلئے اخلاقیات کو اجاگر کرنے اور پھیلانے میں پورا زور صرف کر نا چاہیے یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی کامزید کہناتھاکہ عالم اسلام کو صحافتی پالیسی ٹھوس اور مضبوط اصولوں پر استوار کرنی چاہیے ۔ اس پر یکجہتی پید اکرنے کی ضرورت ہے تاکہ امت مسلمہ کیخلاف جوسازشیں کی جارہی ہیں اورحقائق کو مسخ کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس کا تدارک کیا جاسکے اور سامراجی قوتو ںکے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔

12:28 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔