اہم ترین خبریںایران

خلیج فارس ہمارا گھر اور ایرانی قوم کے حضور کی جگہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے دفتر کی طرف سے یوم خلیج فارس کی مناسبت سے ایک مقتدرانہ ٹوئیٹ نشر کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ خلیج فارس ہمارا گھر اور ایران کی عظیم و مقتدر قوم کے حضور کی جگہ ہے۔

خلیج فارس کے ساحل کے علاوہ خلیج عمان کے بہت سے سواحل بھی ہمارا گھر اور ایرانی عوام کی ملکیت ہیں۔ ہم صاحب تاریخ اور قدرتمند قوم ہیں۔

دوسری طرف برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے ایک دستاویز جاری کی جس میں اس تنظیم کی دستاویزات، اشاعتوں اور بیانات میں "خلیج فارس” کے پورے نام کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس کے ممالک خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ کمانڈر علی رضا تنگسیری

حمید بعیدی نژاد نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 14 مئی 1999ء میں اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ میں جاری دستاویز کے مطابق ایران اور جزیرہ نما عربی کے درمیان آبی گذرگاہ کا نام ’’خلیج فارس‘‘ ہے اور اس تنظیم کی دستاویزات، اشاعتوں اور بیانات میں خلیج فارس کے پورے نام کا استعمال لازمی ہے۔

اقوام متحدہ نے 18 اگست 1994ء میں بھی ایک اور دستاویز میں’’ خلیج‘‘ کے بجائے خلیج فارس کے پورے لفظ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ’’عباس موسوی‘‘ نے بھی خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ خلیج فارس ہمیشہ کیلئے فارسی اور دوستی و امن کا سمندر رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس نعمتوں کا ایک منبع ہے جس نے رنگ، نسل اور زبان سے قطع نظر اپنی پڑوسیوں کو صدیوں سے فراخدلی کی میزبانی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بابرکت خلیج، پرانی تہدیب اور ثقافت کا مرکز ہے اور ہمیشہ کیلئے فارسی اور امن و دوستی کا سمندر باقی رہے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں 10 اردیبہشت مطابق 29 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کا نام رکھا گیا ہے، یہ دن خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کی واپسی کی سالگرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button