پنجاب حکومت یوم علی ؑ پر وفاقی حکومت کے فیصلے کو تسلیم کرےگی،وزیر قانون بشارت راجہ
جبکہ 11 ہزار 414 تبلیغیوں میں سے 9 ہزار 117 کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اُن کے متعلقہ علاقوں میں بھیجنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے

شیعت نیوز: صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا، کمشنر لاہور اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ آئی جی شعیب دستگیر اور انتظامی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے، علامہ مقصودڈومکی
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے بتایا کہ کل 3 ہزار 980 میں سے 3 ہزار 355 زائرین کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 11 ہزار 414 تبلیغیوں میں سے 9 ہزار 117 کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اُن کے متعلقہ علاقوں میں بھیجنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ باقی تبلیغیوں اور زائرین کے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں اُنہیں فوراً ان کے علاقوں میں بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تصدیق
وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا یوم علیؑ کی مناسبت سے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے یوم علیؑ منانے کا حکم دیدیا تو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں اجازت دی جائے گی اگر وفاق نے اجازت نہ دی تو پنجاب میں بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا یوم علیؑ کے جلوسوں و مجالس پر پابندی عائد کرنے کا شرمناک فیصلہ سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اہل تشیع علماء اور قائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں، اہل تشیع کی قیادت میں اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم علیؑ کا لاہور میں ہونیوالا مرکزی جلوس اتنا بڑا ہوتا ہےکہ اس میں ایس او پیز کا خیال رکھنا مشکل ہے، اس لئے سندھ کی طرح صوبہ پنجاب اپنی کوئی پالیسی نہیں دے گا بلکہ وفاق کی پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔