ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی کالعدم تنظیم داعش کے 2دہشت گرد گرفتار

28 اپریل, 2020 22:10

شیعت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد کالعدم وہابی تنظیم داعش کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا یوم علیؑ کے جلوسوں و مجالس پر پابندی عائد کرنے کا شرمناک فیصلہ سامنے آگیا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ان کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال 3 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سیفٹی فیوزز، 3ڈیٹو نیٹرز، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔

3:41 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔