اہم ترین خبریںعراق

نجف اشرف کورونا وائرس سے پاک قرار، حرم مطہرحضرت علیؑ زائرین کیلئے کھول دیا گیا

مرجع عالی قدر کے احکامات کے بعد عراقی حکومت نے نجف اشرف سمیت تمام مقامات مقدسہ کو زائرین کی آمد وفت کیلئے بند کردیا تھا۔

شیعت نیوز: عراقی حکومت نے نجف اشرف کوکورونا وائرس سے پاک قرار دینے کے بعدامیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کو زائرین کیلئے کھول دیا ہے۔ یاد رہے کہ حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کو ایک ماہ قبل زائرین کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منا رہی ہے، علی زین

تفصیلات کے مطابق مرجع دینی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی حفظہ اللہ نے کورونا وائرس کی عالمی وباءپھیلنے کے بعد حکم دیا تھا کہ عوام پر حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بیان کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا واجب ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت ضلع نگرقرنطینہ میں موجود آخری زائر امام رضاؑ بھی صحتیابی کےبعدگھرروانہ

مرجع عالی قدر کے احکامات کے بعد عراقی حکومت نے نجف اشرف سمیت تمام مقامات مقدسہ کو زائرین کی آمد وفت کیلئے بند کردیا تھا۔ الحمد اللہ ایک ماہ کی مکمل پابندی اوراحتیاط کے بعد کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے بعد حکومت نے حرم مطہر امیر المومنین ؑ کو زائرین کیلئے کھول دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی

حرم مطہر مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کھلنے کے بعد زائرین کے جم غفیر نے حرم مطہر کا رخ کیا اور ضریح مبارک سے ایسے لپٹ کر گریہ وزاری کیا جیسے کو ئی بچہ اپنے بچھڑے باپ سے مل کر روتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button