گھوٹکی قرنطینہ سینٹر سے تبلیغی جماعت کے 10 اراکین فرار ہونے میں کامیاب
شیعت نیوز: گھوٹکی قرنطینہ سینٹرمیں موجود 10تبلیغی جماعت کے اراکین فرارہونے میں کامیاب ۔غزالی پبلک اسکول قرنطینہ سینٹر میں116مبلغین موجود تھے، میڈیکل ٹیم دوبارہ چیک اپ کیلئے پہنچی تو 10 افراد غائب تھے،محکمہ صحت کے عملے نے ضلعی انتظامیہ کو تبلیغیوں کے فرار ہونے کی خبر سے آگاہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بی جےپی بھارت میں فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلا رہی ہے، سونیا گاندھی
تفصیلات کے مطابق غزالی پبلک اسکول گھوٹکی کے قرنطینہ مرکز میں مقیم 116تبلیغی جماعت کے اراکین میں سے 10 افراد انتظامیہ کو چکمہ دے کر فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر 116 تبلیغیوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے مریضوں کے چیک اپ کے لئےدوبارہ قرنطینہ سینٹر پہنچے پر انکشاف ہواکہ 10 مبلغین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے 10 مریضوں کے فرارکی خبر سے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ، جن کی تلاش جاری ہے ۔







