اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی عوام کو فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں،علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے شہداء یوم القدس کوئٹہ پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا خون دیا ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک کی حمایت کی ہے فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت منظور نہیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو محو ہونے کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی اعلامیہ کا اسلوب تحریر قابل اعتراض اور ابہام پیدا کر رہا ہے،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے شہداء یوم القدس کوئٹہ پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنا خون دیا ہے ہم اپنے عظیم شہیدوں کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سےرمضان المبارک میں جزوی طورپرکاروبارکی اجازت

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب کی حامی خائن لابی کو ہم یہ بات واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے دست بردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی تحریک آزادی کے سلسلے میں کسی خیانت کو تسلیم کریں گے۔ بعض خائنوں کی اور سامراجی ایجنٹوں کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button