رمضان المبارک میں حکومتی SOPکی خلاف ورزی کرنے والا خود شرعاً و قانونً ذمہ دار ہوگا، شیخ حسن جعفری
شیعت نیوز: ایک اہم میٹنگ زیرِ صدارت داعی اتحاد بین المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری (دام ظلہ) زیرِ اہتمام انجمنِ امامیہ بلتستان منعقد ہوئی جس میں تمام علماء کی شرکت اور کچھ اہم فیصلے کیئے گئے۔ میٹنگ کا موضوع استقبالِ ماہ مبارک رمضان و حالیہ حالات کے پیشِ نظر فیصلےتھا۔
۱) کافی غور و خوض کے بعد اور طبی ماہرہین سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ اور باجماعت نماز حسبِ سابق پابندی باقی رہے گی اور نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین کے مسائل پرایم ڈبلیوایم، علامہ شہنشاہ نقوی اور خانم طیبہ بخاری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ، شہریار آفریدی
چونکہ سماجی فاصلہ ۶ فٹ پر مکتبِ اہلبیت (ع) میں نماز باجماعت نہیں ہوسکتی۔ تا اطلاعِ ثانی جمعہ و جماعت (اجتماعات) نہیں ہونگے۔
البتہ حالات بہتر ہونے کے بعد اگر خدا نے چاہا اور گلگت بلتستان کرونا فری زون ہوا تو فیصلہ طبی ماہرین اور انتظامیہ سے مشورے کے بعد کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا علاج ؛ سعودی عرب اور امارات میں اونٹ کا پیشاب اب ٹین کین میں دستیاب
۲) درسِ قرآن، درسِ اخلاق، اعمالِ شبہایِ قدر، مجالس عزا و تربیتی پروگرام احتیاطی تدابیر اور میڈیکل (طبی) SOP کے مطابق ترتیب دئیے جاسکتے ہیں۔ البتہ شبیہِ عزا کی برآمدگی امام بارگاہوں سے و جلوس عزاء سے اجتناب کیا جائے۔
۳)اگر کوئی تنظیم یا فرد مندرجہ بالا لکھے شقوں کے خلاف عمل کرے تو وہ خود شرعاً و قانونً ذمہ دار ہوگا۔







