اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کا فوجی اہلکاروں کو محبت بھرا سلام

شیعت نیوز : ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوجی اہلکاروں کی درخشاں خدمات پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔

ایرانی فوج کی سائٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے فوجی شعبہ کے سربراہ میجر جنرل محمد شیرازی نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو فون کیا اور فوج کے دن کی مناسبت سے فوج کے سربراہ اور فوجی اہلکاروں کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کا گرم سلام پہنچایا ۔

جنرل شیرازی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کہ ’’ میرا گرم سلام فوج کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو پہنچادیں‘‘ ۔ رہبر معظم نے فوج کی طرف سے عوام کی خدمت کو فوج کا درخشاں کارنامہ قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی فوج قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے۔ حسن روحانی

دوسری طرف ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے یوم مسلح افواج کی آمد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج باہمی تعاون سے ملکی دفاع کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمہ وقت مشغول ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ کے سربراہ نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ اور فوج عالمی سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں متحد اور منسجم ہیں اور دشمنوں کی عداوت اور دشمنی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے یوم فوج کے مناسبت سے اپنے پیغام میں ایرانی فوج کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے دفاع مقدس اور ملکی استقلال کے سلسلے میں نمایاں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آج بھی ایران کی مسلح افواج ید واحدہ کی طرح ملک و قوم کا بھر پور دفاع کرنے کے سلسلے میں ہر لحاظ سے آمادہ اور تیار ہیں۔

سپاہ کے سربراہ نے ملکی دفاع اور استقلال کے سلسلے میں فوج کی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے شہداء کی یاد ایرانی تاریخ میں جلی حروف کے ساتھ یاد رکھی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button