کورونا وائرس کو مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 اپریل, 2020 00:16

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا کو جاری ٹکرزمیں کہاکہ عوام اور حکومت کا باہمی تعاون ہی اس مہلک وبا ءسے وطن عزیز کو باہر نکال سکتا ہے۔ یہ وقت راہ خدا میں خرچ کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے،علامہ باقرزیدی

انہوں نے کہاکہ جس حد تک ممکن ہو سکےمخیرحضرات اپنے اطراف میں لوگوں کی مدد کرئے ،حکومت سمیت دیگر تمام امدادی سرگرمیوں میں مصروف لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال زائرین کے خلاف ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ کرونا وائرس انسانیت کا دشمن ہے اسے مسلکوں فرقوں اور علاقوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کی جائے، اور اپنے آس پاس کے غریبوں کی داد رسی کریں۔

3:22 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔