مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی مشین گنوں سے فائرنگ ، فلسطینی زخمی

شیعت نیوز : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے کے ضلعے رام اللہ میں دیر ابو مشعل گاؤں سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔ غزہ میں بھی کسانوں اور ماہی گیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری پر فائرنگ شروع کر دی جو رام اللہ کے مغرب میں دیر نظام گاؤں کے قریب مبینہ طور پر صیہونی آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔

زخمی شہری کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔انہی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بعد میں دیر النظام گاؤں کے مرکزی داخلی دروازے کو بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ میں کسانوں پر اور غزہ کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرقی علاقے میں اپنی زمینوں پر کام کرتے کسانوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں پر بھاری مقدار میں فائرنگ کی۔ذرائع نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری، اسرائیل پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔ عرب لیگ

صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے مغربی کنارے کے جنوب میں نابلس شہر میں مادمہ گاؤں پر ہلہ بول دیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ غیر قانونی صیہونی بستی  یتسھار سے تعلق رکھنے والے صیہونی ابادکاروں کے ایک گروہ نے گاؤں کے جنوبی حصے پر ہلہ بولا اور فلسطینی گھروں پر حملہ کیا۔

درجنوں فلسطینی نوجوان حملے کو روکنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی آبادکاروں کے وہاں فرار ہونے کے لیے اسرائیلی فوج فورا موقع پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button