اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان،کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے

ڈاکٹر اسامہ ریاض پاکستان میں عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔

شیعت نیوز: گلگت بلتستان،کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے،پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5ہوگئی۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض پاکستان میں عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود حکومت کی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وبائی بیماری (Corona Virus) سے متاثر ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار؛ تہلکہ خیزانکشاف

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے اول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قوم کو کورونا سے بچانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ اسماعیل ھنیہ

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹراسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ وقت سیاسی ومسلکی تعصب کو ہوادینے کا نہیں قوم کو مشکل سے باہرنکالنے کاہے، علامہ وحیدکاظمی

گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button