اہم ترین خبریںپاکستان

سرکاری عملے کا انکار،شیعہ قومی تنظیموں نےقرنطینہ مراکز میں زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا

واضح رہے کہ جہاں جہاں قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں، وہاں شیعہ قومی تنظیمات نے سرکاری محکموں کیساتھ اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے

شیعت نیوز: محکمہ صحت سندھ کےعملے کی جانب سے سکھر میں زائرین کیلئے قائم قرنطینہ مراکز میں خوف کے باعث فرائض کی انجام دہی سےانکار کے بعد شیعہ تنظیمات، فلاحی اداروں اور شخصیات کی جانب سے زائرین کی خدمت کا بیڑا اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے آئی خاتون نے اپنے 16رشتہ داروں میں کورونا وائرس منتقل کردیا، سعید غنی

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سے واپس لوٹنے والے زائرین جنہیں کئی روز تک تفتان میں رکھا گیا، پھر حکومت سندھ نے ان کیلئے سکھر میں قرنطینہ کیمپ قائم کیا، جہاں درجنوں کی تعداد میں کرونا متاثرین موجود ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں حکومت اور مختلف شیعہ قومی جماعتوں کی طرف سے کھانا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کا کورونا وائرس سے مقابلےکیلئے ایران پرسے عالمی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

اس نازک صورتحال میں جب طبی عملے نے خوراک اور ضروری اشیاء زائرین تک پہنچانے میں پس و پیش سے کام لیا تومجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،الحرمین ٹریولزاینڈ ٹورز،انجمن حیدری نے یہ سامان لیا اور زائرین تک پہنچایا۔ قرنطینہ مراکز میں زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاری ہے، دودھ، پانی، کھانا، بچوں کے کھلونے، پھل، جوس، پیمپرز،گلوب، صابن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی وافرمقدارمیں فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عزم و ہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ جہاں جہاں قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں، وہاں شیعہ قومی تنظیمات نے سرکاری محکموں کیساتھ اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔رضاکار اداروں کا کہنا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کہ جو بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا، کی روشنی میں زائرین اور کرونا متاثرین کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button