مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد، گرفتاریاں

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں گھس کر نماز فجر ادا کرنے والے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز فجرکی ادائیگی کے لیے آنےوالے فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کی منظم انداز میں بے حرمتی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل: کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران العیسویہ اور الثوری کالونی سے چار فلسطینی لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لیا اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے العیساویہ کے مقا پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو کم عمر لڑکوں عبدالناصر اور محمد ابو ریالہ کو حراست میں لینے کے بعد دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے حراستی مرکز منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جیلوں میں فلسطینی اسیروں کے کورونا کا شکار ہونے کاانکشاف

ادھر سلوان میں الثوری کالونی میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے 14 سالہ مجد محمود اور امیر شویکی کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں رامز اللحام، یزن یووسف البلعاوی اور سایق اسیر مصطفیٰ الحسنات کو حراست میں لے لیا۔

ادھر شمالی غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائی میں خلیل مجد ابو سمرہ کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ مغربی جنین کے علاقے عرابہ میں تلاشی کے دوران ایھم عبداللہ ابو صلاح کو حراست میں لیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button