مقبوضہ فلسطین

بین الاقوامی برادری فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ حماس

شیعت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بالخصوص کورونا وائرس کےپھیلنے کے بعد صیہونی ریاست کی زندانوں قید فلسطینیوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے مندوب عبداللطیف القانوع نے کہا کہ صیہونی جیل میں قید فلسطینیوں کے حقوق کو دانستہ طورپر پامال کیا جا رہا ہے۔ صیہونی حکام کی طرف سے جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کورونا کی ویکسن فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا فلسطینیوں کو غیرقانونی شہری قرار دینا کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ حماس

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے حرکت میں آئیں اور فلسطینی اسیران کو کورونا جیسی مہلک وباء سے بچائیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکام نے فلسطینی اسیران کو مزید تنہا کردیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو کینٹین سے 170 اقسام کی چیزیں لینے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آبادکاروں کے گھروں پر حملے کے بعد جھڑپیں، فلسطینی زخمی

دوسری طرف اسرائیلی حکام نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی آڑ میں فلسطینی اراضی میں فلسطینیوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے فلسطینی لیبر اور کاروباری شخصیات کو دوسرے شہروں میں سفر سے روک دیا ہے۔ سوائے صحت، زراعت، نرسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کے باقی سب کو سفرکی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اندرون فلسطین میں فلسطینی مزدوروں کو ایک یا و ماہ تک قیام کی اجازت دی ہے۔ فلسطینی علاقوں اور نام نہاد صیہونی ریاست کےدرمیان تمام سرحدوں ، گذرگاہوں اور سامان کی آمدو رفت بند کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button