اہم ترین خبریںپاکستان

نہج البلاغہ معرفت مولاعلیؑ کاذریعہ اور انکی عظمت پر بہترین سند بھی ہے،علامہ مقصودڈومکی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو معیار حق قرار دیا اور فرمایا حق علی کے ساتھ ہے اور علی حق کے ساتھ ہیں

شیعت نیوز: بخشاپور ضلع کشمور اور حوالدار بروہی جیکب آباد میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امیرالمومنین مولاعلیؑ کی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور باطل کے خلاف جدوجہد میں گذری۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو معیار حق قرار دیا اور فرمایا حق علی کے ساتھ ہے اور علی حق کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر قائم قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات کو حل کیا جائے،علامہ ساجد نقوی

انہوں نےکہا کہ کسی بھی انسان کی شناخت کا بہترین معیار ان کی گفتگو اور کلام ہے اسی لئے نہج البلاغہ معرفت مولاعلیؑ  کا ذریعہ بھی ہے اور عظمت علی علیہ السلام پر بہترین سند بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کو کرونا وائرس کی کلیئرنس کے باجود سکھر منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظرعباس تقوی

انہوں نےکہا کہ عصر حاضر میں سیرت علوی بشریت کی ھدایت و رہبری کا بہترین معیار ہے۔ اپنی عظمت کردار امام علی علیہ السلام ہر دور کے انسانوں کے محبوب ترین پیشوا بن گئے دنیا بھر میں ہر مذھب رنگ و نسل کے انسان مولا علی ؑ سے محبت کرتے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: جشن مولود کعبہ، ایم ڈبلیوایم اورحیدری کونسل پاکستان کے زیر اہتمام جشن وجلوس ولاءکا انعقاد

یہ خبرلازمی پڑھیں: شیعت نیوزنیٹ ورک کی جانب سے تمام عالم اسلام کو جشن ولادت مولائے کائنات ؑ کی مبارکباد

یہ خبرلازمی پڑھیں: اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئےجرات حیدر کرارؑ کو شعار بنانا ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

متعلقہ مضامین

Back to top button