اہم ترین خبریںایران

ایرانی عوام کا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف تہران میں بھارتی سفارتخانے پر احتجاج

مظاہرین آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بھارتی مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گا۔

شیعت نیوز: بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی سرکار کی ایماء پر ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دہلی اور دیگر مقامات پر بھارتی مسلمانوں کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور طلباء نے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں پرمظالم، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی مودی سرکار پر تنقید، بھارتی حکومت سیخ پا

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور طلباء نے کورونا وائرس کے دباؤ کے باوجود بھارت میں ہندو دہشت گرد بلوائیوں کے ہاتھوں دہلی اور دیگر مقامات پر بھارتی مسلمانوں کے مجرمانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی نے اپنے آپ کو وقت کا فرعون اور یزید ثابت کردیا ہے،علامہ یوسف حسین جعفری

مظاہرین نے بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے منظم سازش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج رنگ لےآیا، مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کی زائرین کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی

مظاہرین آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بھارتی مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسےزائرین کی واپسی کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکرے،علامہ راجہ ناصرعباس

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button