اہم ترین خبریںایران

مسلمانوں پرمظالم، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی مودی سرکار پر تنقید، بھارتی حکومت سیخ پا

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منظم پرتشدد فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی سلامتی کی ضمانت دیں

شیعت نیوز:بھارتی مسلمانوں پر بدترین مظالم کی مذمت کرنے پر مودی سرکار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر سیخ پا،بھارتی دارالحکومت دہلی سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات پر ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی طرف سے جاری کیئے گئے نصیحت آموز بیان کے جواب میں بھارتی حکومت نے دہلی میں تعینات ایرانی سفیر علی چگینی کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نےآمرانہ و انسانیت دشمن اقدامات سےپورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، علامہ ناظرتقوی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی میں تعینات اعلیٰ ترین ایرانی سفارتی نمائندے کو ایرانی وزارت خارجہ کے بیان پر احتجاج کرنے کے لئے بھارتی وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مسلمانوں پرجارحیت اور وحشیانہ تشدد اب انتہاء کو پہنچ چکا ہے،علامہ حسن ظفرنقوی

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منظم پرتشدد فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی سلامتی کی ضمانت دیں اور بھارتی سرزمین پر ہونے والے منظم مسلم کش فسادات کی روک تھام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں پر مظالم، او آئی سی اور عرب لیگ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں ، علامہ رضی جعفر

محمد جواد ظریف نے اپنے بیان میں ایران اور بھارت کی دیرینہ دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نصیحت کی تھی کہ مستقبل کی طرف سفر کی بنیاد قانون کی بالادستی اور تشدد سے پاک گفتگو پر رکھی جانی چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button