اہم ترین خبریںعراق

عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی کاعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

شیعت نیوز: عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی نے عراقی صدر برہم صالح کے نام ایک خط میں وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی نے اتوار کی رات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کابینہ تشکیل نہ دینے کا اعلان کیا۔

پارس ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم محمد توفیق علاوی نے کابینہ نہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کے دباؤ کو اپنے فیصلے کی وجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں استقامتی محاذ امریکی انخلا کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

محمد توفیق علاوی نے بعض سیاسی گروہوں کی جانب سے وزارتوں کے مطالبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عراقی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ سیاسی گروہوں پر اپنے قومی مطالبات کو منوانے کیلئے دباؤ ڈالیں۔

عراق کے نئے وزیراعظم نے اس ملک کے صدر برہم صالح کو ایک خط لکھ کر کابینہ کی عدم تشکیل پر مبنی اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

عراق کے صدر نے محمد توفیق علاوی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 دن کے اندر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے نئے وزیرا عظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کے محمد توفیق علاوی کی کابینہ کواعتماد کا ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ کا پانچواں اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے سبب ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد اور آج پیر کے روز محمد توفیق علاوی کے پاس اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے آخری دن تھا۔

عراقی وزير اعظم نے صدر برہم صالح کے نام اپنے باقاعدہ خط میں لکھا ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ صدر برہم صالح نے وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button