اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا

شیعت نیوز: یمنی ذرائع نے سعودی عرب کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس ڈرون طیارے کو آج سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھوں تباہ کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے آج نجران کےعلاقے الصوح میں سعودی اتحاد کے ایک پیشرفتہ جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے پہلے پانچ فروری کو الحدیدہ صوبے کے التحیتا قصبے کے ایک الجبلیہ علاقے میں بھی سعودی عرب کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے فضائی حملوں کی جرائت چھین لیں گے۔ یمنی وزیر دفاع

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمن کے شدید محاصرے کے باوجود ملک کے دفاعی سسٹم میں زبردست پیشرفت ہوئی ہے اور یمن کی فوج اور رضاکار فورس اب تک جارح اتحاد کے درجنوں جاسوس طیارے تباہ کر چکے ہیں۔

دو ہزار پندرہ سے سعودی اتحاد کی جنگ کا سامنا کر رہے یمنی عوام اور مجاہدین تمام تر اقتصادی، معیشتی اور طبی مشکلات کے باوجود اپنی فوجی و دفاعی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس نے جارح آل سعود کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہی ہے اور اس کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ یمنی دفاعی فورسز نے جاری ہفتے ملک میں تیار کردہ متعدد نئے ایئرڈیفنس میزائل سسٹمز کو متعارف کروایا تھا جن کے ذریعے جاری کی گئی وارننگز کی بناء پر چند روز قبل ہی یمنی مشرقی و شمالی علاقہ جات میں جارح سعودی اتحاد کے متعدد ڈرون و جیٹ طیاروں کو یمنی آسمان ترک کرنا پڑا تھا۔

یمنی دفاعی فورسز نے صنعاء میں منعقد ہونے والی ’’شہید عبدالعزیز الھمھرم‘‘ نمائش میں ثاقب1، ثاقب2، ثاقب3 اور فاطر1 نامی ملک کے اندر تیار کردہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ہوائی دفاع کے نئے میزائل سسٹمز متعارف کروائے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button